ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں /  کام پر دباؤ سے وزارت دفاع چھوڑنے کی خبر غلط،پاریکرنے صفائی پیش کی

 کام پر دباؤ سے وزارت دفاع چھوڑنے کی خبر غلط،پاریکرنے صفائی پیش کی

Sun, 16 Apr 2017 02:11:45    S.O. News Service

پنجی:15/ اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)گوا کے وزیراعلیٰ اورسابق وزیردفاع منوہرپاریکرنے میڈیامیں آئی خبر کی تردید کی ہے کہ انہوں نے وزیر دفاع کے کام کے دباؤ ہونے کی بات کہی تھی۔ خبروں میں پاریکر طرف وزیر دفاع کے عہدے سے استعفیٰ دینے کی وجہ کشمیر سمیت کئی معاملات پر ان کے اوپر پڑنے والے دباؤ کو بتایا گیا تھا۔ بی جے پی میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گوا کے وزیر اعلی منوہر پاریکر نے کبھی ایسا بیان نہیں دیا کہ وزیر دفاع کے ناطے کام کرنے کے دوران ان پر کسی طرح کا دباؤ تھا۔ رپورٹ کے مطابق باباصاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی 126 ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقد پروگرام میں پاریکر نے کہا تھا کہ وزیر دفاع کے طور پر کام کرتے ہوئے کشمیر جیسے مسائل پر دباؤ بھی میری گوا واپسی کے پیچھے ایک اہم وجہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ مرکزمیں ہوتے ہیں تو کشمیر اور دیگر معاملات سے نمٹنا ہوتا ہے۔بی جے پی کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزیر دفاع کے طورپرپاریکرکی مدت کافی کامیاب رہی، پی ایم اور ملک کی ان کو مکمل حمایت ملی۔ پاریکر نومبر2014 سے لے کر اس سال گوامیں بننے والی نئی حکومت تک ملک کے وزیر دفاع رہے۔ گوامیں وزیراعلیٰ کاعہدہ سنبھالنے کے لئے انہوں نے وزیر دفاع کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، اگرچہ کچھ اتحادیوں کی طرف سے منوہر پاریکر کے وزیراعلیٰ بننے کی شرط پر حمایت دینے کی بات کہی گئی تھی۔


Share: